ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے دو بچوں کی پالیسی نافذ کرنے سے متعلق عرضی مستردکی

سپریم کورٹ نے دو بچوں کی پالیسی نافذ کرنے سے متعلق عرضی مستردکی

Sat, 10 Mar 2018 13:30:03    S.O. News Service

نئی دہلی9مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے آبادی پرکنٹرول کے لیے ملک میں دو بچوں کی پالیسی نافذ کرنے کی ہدایت دینے سے متعلق عرضی آج مسترد کردی ۔عدالت عظمیٰ نے کہاہے کہ یہ پالیسی معاملہ ہے اور اس میں وہ مداخلت نہیں کرسکتی۔پیشے سے وکیل اور بی جے پی لیڈراشونی اپادھیائے کی طرف سے عرضی دائر کرکے یہ درخواست کی گئی تھی کہ وہ مرکزی حکومت کو دو بچوں کی پالیسی نافذکرنے کا حکم دے۔


Share: